خانیوال کی تحصیل کبیروالا میں خاتون کے اغوا کے الزام میں مرکزی ملزم سمیت دو ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ ملزمان کو آج عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
تحصیل اسپتال کبیروالا کے سامنے سے 8 جولائی کو خاتون کو اغوا کرنے والے محمد علی سمیت دو ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ مغوی خاتون کو پولیس نے ملتان سے بازیاب کرالیا تھا۔ خاتون نے کچھ دن پہلے پسند کی شادی کی تھی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کے شوہر نے الزام عائد کیا تھا کہ محمد علی نے اسکی بیوی کے ساتھ زیادتی بھی کی تھی۔ متاثرہ خاتون اور مرکزی ملزم کا میڈیکل کرایا گیا ہے۔ رپورٹ آنے پر مزید کارروائی کی جائے گی۔