• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میری تمام تر گفتگو 1973ء کے آئین کے تناظر میں تھی، خواجہ آصف

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف نے کہا ہے کہ غلط فہمی یا سیاسی محرکات کی وجہ سے میری قومی اسمبلی میں تقریر کے متن کو غلط مطلب پہنائے گئے۔ میری تمام تر گفتگو 1973ء کے آئین پاکستان کے تناظر میں تھی۔

سوشل میڈیا پر پیغام میں اپنے بیان کی وضاحت دیتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ آئین پاکستان تمام مذاہب کے ماننے والوں کو بلا تفریق یکساں بنیادی آئینی حقوق دیتا ہے۔ آئین میں درج شہریوں کے بنیادی حقوق کی حمایت کرتا ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ بحیثیت منتخب نمائندہ ووٹروں کی نمائندگی میرا فرض ہے۔ دین انہیں بلاتفریق تمام شہریوں کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنانے اور ناانصافی کے خلاف آواز بلند کرنے کا حکم دیتا ہے۔ بانی پاکستان کی اس موضوع پر تقاریر مشعل راہ ہیں۔ 

تازہ ترین