• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گیس مہنگی کرنے کی درخواستیں مسترد، اوگرا نے سستی کردی

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) اوگرا نے گیس مہنگی کرنے کی درخواستیں مستردکردی، اوگرا نے سوئی ناردرن کیلئے گیس کی موجودہ قیمت میں چھ فیصد اور سوئی سدرن کے لیے گیس کی موجودہ قیمت میں دو فصد کمی کی منظوری دیدی،اوگرا نے گیس صارفین پر اضافی 104ارب روپے کا بوجھ ڈالنے کی درخواستیں مسترد کردیں،اوگرا نے سوئی نادرن کے لیے گیس کی قیمت موجودہ 664.25 سے کم کرکے 623.31 روپے فی ایم ایم بی ٹی یومقرر کرنے کی منظوری دیدی۔

 سوئی سدرن کے لیے گیس کی قیمت 796.18 سے کم کرکے 750.90 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کرنے کی منظوری دی گئی ہے-اوگرا نے سوئی ناردرن اور سوئی سدرن کی درخواستوں پر فیصلہ جاری کردیا ۔اوگرا نے فیصلہ حتمی میں منظوری کے لیے وفاقی حکومت کو بھجوا دیا-

اوگرا فیصلے کے مطابق سوئی نادرن کی ڈیمانڈ کے مقابلے میں گیس کی قیمت میں 106.5 فیصد کمی کی منظوری دی گئی ہے-سوئی ناردرن نے گیس کی قیمت 664.25 سے بڑھا کر 1287.19 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو کرنے کی درخواست کی تھی-

اسی طرح اوگرا نے سوئی سدرن کی ڈیمانڈ کے مقابلے میں گیس کی قیمت میں 17.4 فیصد کمی کی منظوری دی ہے جبکہ سوئی سدرن نے گیس کی قیمت 796.18 سے بڑھا کر 881.53 فی ایم ایم بی ٹی یو کرنے کی درخواست کی تھی-گیس کمپنیوں نے مالی سال 2020-21 کی مالی ضرویرات پوری کرنے کے لیے لیے درخواستیں کی تھیں-

اوگرا کے مطابق گیس کی قیمتوں میں کمی کی منظوری کی وجہ عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں کمی اورگیس کمپنیوں کے اخراجات میں ڈیمانڈ کے مقابلے میں کم اضافے کی منظوری ہے۔

تازہ ترین