جدہ (شاہدنعیم) جدہ میں فلکیاتی انجمن کے سربراہ انجینئر ماجد ابو زاہرہ نے توقع ظاہر کی ہے کہ بدھ 15جولائی 24ذیقعدہ کو سورج خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا۔
ابو زاہرہ کا کہنا ہے کہ ظہر کی اذان پر مکہ مکرمہ میں دن کے بارہ بجکر 26منٹ پر سورج خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا۔
اس وقت سورج کا سایہ ختم ہوجائے گا۔ یہ سال رواں 2020کے دوران اپنی نوعیت کا دوسرا واقعہ ہوگا۔