• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آرمی چیف کی کینسرمیں مبتلا 15 سالہ علی رضا سے ملاقات

آرمی چیف کی کینسرمیں مبتلا 15 سالہ علی رضا سے ملاقات 


راولپنڈی (اے پی پی) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کینسر میں مبتلا 15 سالہ بچے علی رضا کی خواہش پر اس سے ملاقات کی ہے۔ علی رضا کو آرمی چیف کی جانب سے الضرار ٹینک کا ماڈل بھی پیش کیا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل بابر افتخار کےمطابق پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ سے 15سالہ بچے علی رضا کی یہ ملاقات ویڈیو لنک کے ذریعے ہوئی۔ 15 سالہ علی رضا نے آرمی چیف سے ملاقات کی خواہش ظاہر کی تھی۔ علی رضا نے پاک فوج میں شمولیت کی خواہش کا اظہار کیا تھا جس پر سپہ سالار نے بچے کے جذبے کو سراہا۔ ملاقات کرنے پر 15 سالہ بچے نے علی رضا نے آرمی چیف کا شکریہ ادا کیا۔

تازہ ترین