• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سوناکشی سنہا کووڈ 19 سے اتنی خوفزدہ کیوں؟


عالمی وبا کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے بھارتی اداکارہ سوناکشی سنہا نے بے شمار ماسک جمع کر لیے ہیں ۔

بھارتی اداکاری سوناکشی سنہا نے فوٹو ، ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن انسٹا گرام پر اپنی ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے اپنے مداحوں کو کووڈ 19 سے بچنے کا پیغام دیا ہے۔

سوناکشی کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں انہوں نے اپنے مد احوں کو  ماسک کلیکشن بھی دکھائی ۔


ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سوناکشی نے کورونا وبا سے بچنے کے لیے طرح طرح کے رنگ برنگے ماسک جمع کیے ہوئے ہیں اور انہیں بدل بدل کر اپنے مداحوں کو دکھا رہی ہیں ۔

اپنے اکاؤنٹ پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے سوناکشی نے اپنے مداحوں کو ماسک پہننے کی ترغیب دیتے ہوئے لکھا کہ ’ ماسک پہنیں اور کورونا سے بچیں‘، انہوں نے مزید لکھا کہ وہ اس ویڈیو میں اپنے ماسک کولیکشن بھی دکھا رہی ہیں۔

سوناکشی سنہا کا کہنا تھا کہ اُنہوں نے اتنے ماسک جمع کر لیے ہیں کہ اس سے پہلے اُن کے پاس کبھی اتنے فیس ماسک نہیں تھے ۔

تازہ ترین