• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گندم کی درآمد کیلئے کوششیں تیز کی جائیں، ای سی سی

اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کے اجلاس میں کہا گیا ہے کہ وزارت قومی تحفظ خوراک گندم کی درآمد کے لیے کوششیں تیز کرے اور گندم درآمد کرنے والوں کی حوصلہ افزائی کرے۔

مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ختم ہوگیا ۔

 اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ اگر ضروری ہو تو وزارت فوڈ سیکیورٹی گندم درآمد پر سبسڈی دینے کی تجویز ای سی سی میں لائے۔

اعلامیہ میں کہا گیا کہ صوبے اور پاسکو گندم کی خریداری کے ہدف کا 79 فیصد حاصل کرچکے ہیں۔

ای سی سی اجلاس کے اعلامیہ میں کہا گیا کہ سوئی سدرن گیس فیلڈ کے قریب 5 کلو میٹر علاقے میں گیس کی فراہمی کیلئے ایک ارب روپے جاری کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔

اعلامیہ کے مطابق اسٹیٹ بینک کو باہر سرمایہ بھجوانے کی حد 50 لاکھ ڈالر سے بڑھا کر ایک کروڑ ڈالر کرنے کی منظوری دی گئی ہے، اگر ایک کروڑ ڈالر سے زیادہ رقم باہر بھجوانی ہو تو اس کی اجازت ای سی سی سے لینا ہوگی۔

ای سی سی نے وزارت آئی ٹی کو ایل ایم کے آر کے خلاف شکایت واپس لینے کی ہدایت کردی۔

اعلامیہ کے مطابق ای سی سی نے ایف آئی اے کو ایل ایم کے آر کے خلاف تمام انکوائریاں ختم کرنے کی ہدایت کردی۔

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ای سی سی نے پورٹ قاسم کے مختلف ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دے دی۔

تازہ ترین