• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا، دنیا بھر میں ہلاکتیں 5 لاکھ 82 ہزار سے متجاوز

کورونا وائرس دنیا کے 5 لاکھ 82 ہزار سے زائد لوگوں کی زندگیاں لے گیا، دنیا بھر میں کورونا کے ایک کروڑ 35 لاکھ متاثرین میں سے 35 لاکھ صرف امریکا میں رپورٹ ہوئے، کئی ریاستوں میں پابندیاں سخت کردی گئیں۔

برازیل میں 19 لاکھ 33 ہزار، بھارت میں ساڑھے 9 لاکھ مریض ہیں جبکہ متعدد بھارتی ریاستوں میں جزوی لاک ڈاؤن ہے۔

ادھر ہانگ کانگ میں کیسز میں ایک بار پھر اضافہ ہوگیا، حکام نے لوگوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کردی۔

سردی کے موسم میں کورونا کی دوسری لہر کے خدشے کے باعث یورپی کمیشن نے رکن ممالک سے فلو ویکسی نیشن مہم شروع کرنے کا مطالبہ کر دیا۔

ادھر تھائی لینڈ میں طویل التوا کے بعد آٹو شو کا انعقاد کیا گیا جبکہ مکی ماؤس کی شرارتیں، چپ منکس کا ڈانس، ماسک اور دیگر پابندیوں کے ساتھ پیرس کے ڈزنی لینڈ کی رونقیں بحال ہوگئیں۔

تازہ ترین