• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کچھ مساجد میں عید الاضحی کی نماز ادا ہوگی، سعودی حکام

کراچی( جنگ نیوز) سعودی عرب نے عید الاضحیٰ کی نماز کچھ مساجد میں ادا کرنے کی تصدیق کرتے ہوئےتنبیہ کی ہے کہ کورونا وائرس کے مد نظر احتیاطی تدابیر کا خیال رکھا جائے،حکام کا کہنا ہے کہ اس سال کھلے میدانوں میں عید کی نماز ادا کرنے کی اجازت نہیں ہوگی، ماہرفلکیات کے مطابق اس سال عید جمعہ 31 جولائی کو ہوگی حکام کے مطابق مد ظلہ، عرافات اور منا سمیت دیگر مقدس مقامات پربغیر پرمٹ جانے کی اجازت نہیں ہوگی،سعودی عرب کی سرکاری ایجنسی کے مطابق خلاف ورزی کرنے والے پر 10 ہزار سعودی ریال جرمانہ کیا جائے گا اور دوبارہ خلاف ورزی پر دگنا جرمانہ وصول کیا جائے گا۔

تازہ ترین