پشاور( مانیٹرنگ ڈیسک )پشاور کے میگا پراجیکٹ بی آر ٹی کو ایک اور جھٹکا،یونیورسٹی روڈ پربی آرٹی اسٹیشن سے رات کو 15 کاؤنٹر ویٹ چوری، لفٹ کو بھی نقصان پہنچا ، کام عام آدمی کا نہیں بلکہ ٹیکنیکل بندہ ہی یہ کر سکتا ہے، پراجکیٹ منیجر کی مدعیت میں تھانہ تہکال میں مقدمہ درج ،نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پشاور بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آرٹی) کے ریچ 3اسٹیشن سے لاکھوں روپے کا سامان چوری ہوگیا۔یونیورسٹی روڈ پربی آرٹی اسٹیشن سے رات کو سامان چوری کیا گیا ۔