پشاور(نیوزڈیسک)پشاور، مویشی منڈیاں لگانے پر پابندی ، سماجی فاصلوں کو یقینی بنا نے کا فیصلہ کیا گیا، محرم الحرام کے دوران بھی سماجی فاصلوں کو برقرار رکھنے کیلئے ایس او پیز تیار ، علاقوں کی حساسیت کی مناسبت سے سکیورٹی پلان تشکیل،وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے بدھ کے روز پشاور کا ایک روزہ دورہ کیااور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان سے ملاقات کرکے صوبے میں کورونا کی صورتحال کے علاوہ باہمی دلچسپی کے دیگر اُمور پر تبادلہ خیال کیا۔