ملتان (سٹاف رپورٹر)جوڈیشل مجسٹریٹ ملتان نے زمیندارکےگھر کام کرنے والی ملازمہ سےمبینہ زیادتی کے بعد قتل پرقبر کشائی کی درخواست پر سماعت 13اپریل تک ملتوی کرنے کا حکم دیا ہے۔ قادرپورراں کی رہائشی شمیم مائی نےدرخواست دائر کی تھی کہ اسکی پہلے شوہر سے بیٹی سونیا مقامی زمیندار رضوان ظفر کےگھر کام کرتی تھی جس کو انہوں نے کئی بار لے جانے کی کوشش کی لیکن اس کو جانے نہ دیا گیابعد ازاں وہ دوسرے شوہر کے ہمراہ لاہور چلی گئی اور 14 مارچ کو اطلاع ملی کہ ملزمان رضوان ظفر،جاوید بابراور اشفاق نے اس کی بیٹی کو گولی مار کر قتل کر دیا ہے جبکہ قبل ازیں اس کے ساتھ زیادتی بھی ہوتی رہی ہے اور اس کے پہنچنے سے قبل اس کی بیٹی کو دفن بھی کردیا گیا اور قانونی کارروائی کرنے پر سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دی گئی ہیں اس لئے قبر کشائی کا حکم دیا جائے، فاضل عدالت نے درخواست پر سماعت 13 اپریل تک ملتوی کرنے کا حکم دیا ہے ۔