• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سابق سینیٹر کے دو بیٹوں کا دکاندار پر تشدد


اسلام آباد میں سابق سینیٹر انجینئر راشد احمد کے دو بیٹوں نے ادھار نہ دینے پر دکاندار کے مالک پر تشدد کیا اور فرار ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اسلام آباد کے ایک نجی ٹاورمیں ٹک شاپ کے مالک کو ادھار نہ دینے پر تشدد کرنے والےفہد، حمزہ اور اُن کے والد سابق سینیٹر انجینئر راشد احمد پولیس کے پہنچنے سے پہلے ہی فرار ہوگئے۔

پولیس نے بتایا کہ اس معاملے میں خاتون نے مداخلت کی تو دونوں ملزمان نے خاتون کو گالیاں بھی دیں۔ یہ واقعہ گزشتہ شام 4 بجے تھانا شالیمار کے سیکٹر ایف الیون میں پیش آیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے وقت کسی شخص نے پولیس کو اطلاع نہیں دی، واقعے کا علم ہونے پر پولیس نے موقع پر پہنچ پر کارروائی کا آغاز کردیا۔

ملزمان کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر پولیس چھاپے مار رہی ہے۔ 

تازہ ترین