• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عدالت کی عزت کے لیے آیا ہوں: شہباز شریف


مسلم لیگ نون کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف میاں محمد شہباز شریف کا کہنا ہے کہ بیماری کی وجہ سے بہتر محسوس نہیں کر رہا، میں عدالت کی عزت کے لیے آیا ہوں۔

میاں شہباز شریف اپنی عبوری ضمانت میں توسیع کے سلسلے میں لاہور ہائی کورٹ میں پیش ہوئے۔

عدالتِ عالیہ نے شہباز شریف کی عبوری ضمانت میں 23 جولائی تک توسیع کر دی جبکہ ان کے وکلاء کی عدم موجودگی میں کیس التواء میں رکھنے کی استدعا بھی منظور کر لی۔

احاطۂ عدالت میں شہباز شریف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میری ذات پر سیاست کی جا رہی ہے، میں لندن سے واپس آیا، جب بھی نیب نے بُلایا پیش ہوا۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر ہوں، عدالتوں سے عام آدمی کو بھی ریلیف ملا ہے، مجھے اسلام آباد میں اہم اجلاس میں بھی جانا ہے۔

یہ بھی پڑھیئے:۔

لاہور ہائیکورٹ، شہباز شریف کی عبوری ضمانت میں 16 جولائی تک توسیع

قائدِ حزبِ اختلاف نے کہا کہ آخری مرتبہ نیب دفتر تفتیش کے لیے پیش ہوا تو وہاں 7 افسران تھے، ان افسران نے مجھ سے کہا کہ اب آپ سے ساری تفتیش مکمل ہو گئی ہے۔

مسلم لیگ نون کے صدر کا یہ بھی کہنا ہےکہ اللّٰہ تعالیٰ پر بھروسہ ہے جو مجھے ہمت دیئے ہوئے ہے، مجھے عدالت پر بھی مکمل اعتماد ہے۔

تازہ ترین