• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

24 گھنٹوں میں سیکڑوں نئے کورونا کیسز سامنے آئے، وزیر اعلیٰ سندھ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 10574 نمونے ٹیسٹ کیے گئےتھے جن میں سے 24 گھنٹوں کے دوران 1155 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

سید مراد علی شاہ نے اپنے ایک بیان میں سندھ میں عالمی وبا کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب تک 615302 نمونے ٹیسٹ ہوچکے ہیں اور صوبے بھر میں اب تک 110068 کیسز سامنے ائے ہیں ۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ آج مزید 34 کورونا کے مریض انتقال کرگئے ہیں جس کے بعد صوبہ سندھ میں کورونا کے باعث انتقال کرنے والوں کی تعداد 1922 ہوگئی ہے۔

انہوں نے مزید تفصیل بتاتے ہوئے کہا ہے کہ اس وقت 34070 مریض زیر علاج ہیں، زیرعلاج مریضوں میں 33094 ہوم آئسولیشن میں ہیں اور 34 مریض مختلف آئسولیشن سینٹرز میں موجود ہیں جبکہ مختلف اسپتالوں میں بھی 923 مریض زیر علاج ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ آج 375 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے، اس وقت 105 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔

سید مراد علی شاہ نے کہا کہ آج 3775 مریض صحتیاب ہوگئے ہیں اور اب تک کورونا وائرس سے متاثرہ 74076 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ آج شہر کراچی میں 417 نئے کیسز سامنے آئے ہیں، ضلع شرقی کراچی میں 120، ضلع جنوبی 104 اور ضلع وسطی میں 64 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، ملیر میں 59، کورنگی میں 45 اور ضلع غربی کراچی میں 25 مزید کیسز ظاہر ہوئے ہیں۔

اسی طرح اندرون صوبہ شہید بینظیرآباد میں 53، خیرپور 49، گھوٹکی41 اور لاڑکانہ میں 40 نئے کیسز سامنے آئے جبکہ سکھر 38، نوشہروفیروز 37، حیدرآباد 33 اور جیکب آباد میں 29 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

کورونا وائرس کے  ٹھٹھہ میں  21، بدین 19، سانگھڑ 18 اور قمبر 17 مزید کیسز ظاہر ہوئے ہیں ۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے مزید بتایا کہ شکارپور 16، جامشورو 15، دادو اور کشمور میں 14-14 نئے کیسز جبکہ میرپورخاص 13، سجاول 10، عمر کوٹ 5 اور ٹنڈو محمد خان میں ایک نا کیس رپورٹ ہوا ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی جانب سے عوام کو ہدایت کی گئی ہے کہ ایس او پیز پر لازمی عمل کیا جائے۔

تازہ ترین