کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستانی خواتین کرکٹ ٹیم کی فاسٹ بولر ڈیانا بیگ نےگلگت میں خواتین کے لیے کرکٹ کیمپ لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔ جمعرات کو ڈیانا بیگ نے ایک بیان میں کہا کہ کوویڈ 19 کی وجہ سے انہیں 6سال بعد مسلسل 3ماہ اپنے آبائی گھر میں رہنے کا موقع ملا ہےتاہم محسوس کیا کہ گلگت میں ایک خاتون کرکٹر کے لیے آج بھی وہی مسائل ہیں جو 10سال پہلے خود ان کے لیے تھے، گلگت میں کرکٹ گراؤنڈ دستیاب نہ ہونے کے باعث 15 سال کی عمر میں وہ کرکٹ کھیلنے کے لیے اسلام آباد آگئی تھی تاہم وہ نہیں چاہتی کہ جن مسائل کا سامنا انہیں کرنا پڑا اب گلگت کی دوسری لڑکیوں کو بھی ان کا سامنا کرنا پڑے ۔ انہوں نے کہا کہ اس مقصد کیلئے دیگر خواتین ایتھلیٹ کے ساتھ مل کر مقامی حکومت سے تعاون کی درخواست کی ہے ۔