• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محرم سے قبل غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کیا جائے، یوتھ فاؤنڈیشن

کراچی (اسٹاف رپورٹر) یوتھ فائونڈیشن کے چیئر مین عسکری دیو جانی نے کہا ہے کہ کے الیکٹرک انتظامیہ نے کراچی کے عوام کا جینا دشوار کر دیا ہے شہر بھر میں گھنٹوں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے لوگ ذہنی مریض بن گئے ہیں ۔کورونا وائرس اس وقت پوری شدت سے عوام کو اپنی لپیٹ میں لے رہا ہے تو دوسری جانب کے الیکٹرک لوگوں کو لوڈشیڈنگ کر کے اذیت پہنچا رہا ہے ۔ ایسا لگتا ہے کہ موجودہ حکومت عوامی مسائل حل کرنے اور عوام کو ریلیف دینے میں مکمل ناکام ہو چکی ہے ہمارا سوال ہے کہ حکومت کراچی والوں کو مہنگی بجلی سے نجات کیوں نہیں دلاتی۔ شہری مسائل کے حل کے لئے کوئی ادارہ اپنا کام نہیں کر رہا ہے بجلی،پانی اور صفائی کے مسائل سے حکومتی ادارے لاتعلق نظر آتے ہیں ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کے محرم الحرام سے پہلے کراچی میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کیا جائے اور امام بارگاہوں کے اطراف سے گندگی اور غلاظت کے انبار ختم کئے جائیں ۔

تازہ ترین