ہٹیاں بالا(نامہ نگار)محکمہ تعمیرات عامہ کی مجرمانہ غفلت کے باعث چناری گوجر بانڈی روڈ کی ابتر حالت اور حفاظتی دیوار نہ ہو نے سے میر عزیز آباد کے مقام پر موٹر سائیکل اور کار حادثہ میں جاں بحق ہو نے والے دونوں افراد کی چ48گھنٹے گذرنے کے بعد بھی دریائے جہلم میں شدید طغیانی کی وجہ سے نہ مل سکیں دونوں کے آبائی دیہاتوں میں صف ماتم ۔تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز چناری کے قریب ڈائریکٹر پی ڈی او آزاد کشمیر صدیق مغل کے بھائی، سیکرٹری لوکل گورنمنٹ ہٹیاں بالا جبیر مغل اور چکہامہ کے رہائشی مدثر ولد کالو الگ الگ حادثات میں دریائے جہلم میں ڈوب کر جاں بحق ہو گئے تھے انکی لاشوں کی تلاش کا کام جاری ہے دریائے جہلم میں شدید طغیانی کے باعث آخری اطلاعات کے موصول ہو نے تک دونوں کی نعشیں نہیں مل سکی ہیں یاد رہے کہ چکہامہ کے رہائشی نوجوان مدثر کی چند دن بعد شادی تھی اور وہ موٹر سائیکل سمیت دریائے جہلم میں ڈوب گیا جبکہ سیکرٹری لوکل گورنمنٹ ہٹیاں بالا جبیر مغل ساکنہ گوہرآباد موٹر سائیکل حادثہ کی جگہ پر دیکھنے گئے اور خود بھی اسی جگہ سے حادثہ کا شکار ہو کر دریائے جہلم میں گاڑی سمیت ڈوب گئے دریں اثناء ضلع ہٹیاں بالا اور گردونواح میں شدید بارشوں کا سلسلہ پیر کے روز بھی جاری رہا بارشوں کے باعث ہٹیاں بالا وادی لیپاء روڈ ایک بار پھر لینڈ سلائیڈنگ سے بند ہو گئی ہے روڈ بندش سے دو لاکھ کی آبادی محصور ہو کر رہ گئی ہے اس روڈ کے علاوہ ضلع ہٹیاں بالا میں درجنوں لنک روڈ گذشتہ کئی ہفتوں سے بند ہیں وزیر تعمیرات عامہ چوہدری رشید اپنے آبائی ضلع کی روڈ کھولوانے میں بری طرح ناکام ہیں جبکہ سیکرٹری ورکس اور ایکسین شاہرات ہٹیاں بالا بھی خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہے ہیں عوامی سیاسی و سماجی حلقوں نے وزیرتعمیرات عامہ اور دیگر آفیسران کی مجرمامہ غفلت اور لاپرواہی کی شدید الفاظ میں مذمت کر تے ہو ئے چیف سیکرٹری آزاد کشمیر سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے دوسری جانب محکمہ پی ڈی او آزاد کشمیر بارشوں میں تباہ ہو جانے والے پاور ہائوس چناری کھٹائی کے واٹر چینل کو تاحال تعمیر نہیں کر سکا جس وجہ سے چناری سمیت ملحقہ چار یونین کونسلوں میں چوبیسویں روز بھی بجلی کا بریک ڈائون جاری ہے اور چار یونین کونسلوں میں نظام زندگی بری طرح مثاثر ہو کاہے