• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغانستان میں پھنسے ڈرائیوروں کو واپس لایا جائے، ٹرانسپورٹرز

کوئٹہ(پ ر) بلوچستان گڈز ٹرک اونرز ایسوسی ایشن کا ایک ہنگامی اجلاس زیر صدارت صدر حاجی نور محمد شاہوانی منعقد ہوا جس میں حاجی عبدالباقی کاکڑ، جنرل سیکرٹری حاجی عبدالمجید بنگلزئی سینئر نائب صدر، حاجی عبدالجبار اچکزئی ڈپٹی جنرل سیکرٹری، حاجی محمد اسماعیل لہڑی، حاجی جعفر خان کاکڑ مرکزی سیکرٹری، حاجی عبدالخالق بنگلزئی، حاجی محمد گل کاکڑ، حاجی محمد ابراہیم پرکانی، محمد امین سمالانی، ملک نور خان کرد، حاجی ثمر گل، حاجی مرزا گل، حاجی عطاء اللہ کاکڑ نائب صدر، حاجی مراد خان، حاجی باری داد کاکڑ، حاجی ظاہر شاہ یوسفزئی، عمر آفریدی ضلع قلعہ عبداللہ چمن کے صدر حاجی معصوم خان اچکزئی اور حاجی اللہ محمد اچکزئی سمیت سیکڑوں کی تعداد میں ٹرک ٹرالر مالکان نے شرکت کی اجلاس میں گورنر، وزیراعلیٰ، کور کمانڈر، چیف سیکرٹری اور آئی جی ایف سی بلوچستان سے مطالبہ کیا گیا کہ چمن بارڈر کھول کر افغانستان میں پھنسے ہوئے پاکستانی ٹرک ڈرائیوروں کو خالی گاڑیوں سمیت آنے کی اجازت دی جائے کیونکہ کافی عرصہ سے پاکستانی ڈرائیورز گاڑیوں سمیت افغانستان میں پھنس گئے ہیں جس کی وجہ سے ان کے خاندان شدید پریشانی اور ذہنی کوفت میں مبتلا ہیں اخراجات کے پیسے بھی ختم ہوگئے ہیں فاقہ کشی تک نوبت آچکی ہے لہٰذا حکمت عملی طے کرکے چمن بارڈر کو کھولنے کیلئے فوری اقدامات کئے جائیں اگر ایک ہفتہ تک بارڈر کو نہیں کھولا گیا اور ہمارے ٹرکوں اور ڈرائیوروں کو آنے کی اجازت نہیں دی گئی تو ہم ٹرانسپورٹرز مجبور ہو کر کوژک ٹاپ پر دھرنا دے کر ہڑتال کرینگے۔
تازہ ترین