وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہبازگل نے چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری کی پریس کانفرنس پر ردعمل کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلاول یہ بتانا پسند کریں گے کہ کلبھوشن کو کیا رعایت دی گئی؟
اسلام آباد سے جاری اپنے بیان میں شہباز گل کا کہنا تھا کہ اُن کا کام صرف قوم کو گمراہ کرنا ہے جس کی تگ و دو میں یہ مصروف ہیں۔ جنکے پاس ناجائز دولت کا جواب نہیں وہ سازش کی کہانی گھڑ کے ہمدردی حاصل کرنےکی کوشش کرتے ہیں۔
شہباز گل کا مزید کہنا تھا کہ ان کا بس چلے تو کرپشن کو قانونی حیثیت دینے کا مطالبہ کر دیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ جن کے پاس کرپشن اور لوٹ مار کا جواب نہیں وہ عدالت کی بجائے میڈیا میں اپنا کیس لڑتے ہیں۔
شہباز گل کا کہنا ہے کہ زرداری اور فرزند زرداری کو این آر او نہیں ملے گا۔