اسلام آباد( جنگ رپورٹر) چیف جسٹس آف پاکستان مسٹر جسٹس گلزار احمدنے سپریم کورٹ کے سابق جج ،جسٹس ریٹائرڈ شاکر اللہ جان کو بطور چیئرمین نیشنل انڈسٹریل ریلیشنز کمیشن (این آئی آر سی ) مزید دو سالہ توسیع دینے کی سفارش کردی ہے ،ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ کے رجسٹرار نے 20جون کو وزارت اوورسیز پاکستانیزاینڈ ہیومین ریسورسز ڈیویلپمنٹ کے جوائنٹ سیکرٹری کو اس حوالے سے ایک خط لکھا ہے،یاد رہے کہ اس سے قبل سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے سال 2016اور2018میں جسٹس ریٹائرڈ شاکر اللہ جان کو دودفعہ اسی عہدے پر توسیع دی تھی ۔