سندھ کے شہر خیر پور میں کمسن طالب علموں کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے والے استاد کو گرفتار کر لیا گیا۔
استاد کے خلاف مقدمات درج کر کےان میں انسدادِ دہشت گردی، ٹیلے گرافک ایکٹ اور زیادتی کی دفعات شامل کرلی گئی ہیں۔
’جیونیوز‘ نے ملزم کے خلاف تحقیقاتی رپورٹ حاصل کر لی، ملزم رواں سال ہی ہائی اسکول ٹیچنگ سے ریٹائر ہوا تھا جس کے خلاف مزید تحقیقات جاری ہے۔
ایس ایس پی خیرپور کے مطابق ملزم کو رانی پور سے گرفتار کیا گیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ملزم سارنگ شر ٹیوشن پڑھنے کے لیے آنے والے کمسن طالب علموں سے جنسی زیادتی کرتا اور ان کی ویڈیوز بھی بناتا تھا۔
یہ بھی پڑھیئے: طالبعلم سے زیادتی کے 3ملزم گرفتار
ملزم کے خلاف تھانہ ٹھری میر واہ میں 2 طالب علموں کے والد کی مدعیت میں مقدمات درج کیے گئے ہیں۔
’جیونیوز‘ کی جانب سے حاصل کی گئی ملزم کے خلاف تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق گرفتار ملزم چند سال پہلے ہی خیرپور منتقل ہوا ہے جو یہاں 6 سے 7 طالب علموں کو انگریزی زبان کی ٹیوشن دیتا تھا۔