بہاولنگر میں شہریوں نے چھٹی جماعت کے طالب علم کے ساتھ مبینہ زیادتی کے الزام میں ملزم کو پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنایا اور پولیس کے حوالے کردیا۔
تھانہ صدرپولیس کے مطابق ملزم ریاض کو بچے کی شکایت اور شور مچانے پر شہریوں نے پکڑا اور تشدد کا نشانہ بنایا۔
یہ بھی پڑھیے: قصور میں بچوں سے زیادتی، بڑے لوگ ملوث پائے گئے
پولیس کے مطابق اطلاع ملنے پر پولیس کی جانب سے ملزم کےخلاف مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ بچے کی میڈیکل رپورٹ آنے کے بعد ملزم کے خلاف قانون کے مطابق مزید کارروائی کی جائے گی۔