وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا ہے کہ مریضوں کو علاج کی سہولتیں فراہم کرنا صوبوں کی ذمہ داری ہے۔
اسد عمر نے کراچی کے عباسی شہید اسپتال کا دورہ کیا، اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ عباسی شہید اسپتال کے آئسولیشن وارڈ کو انفیکشس ڈیسیز اور ماڈرن لیبارٹری بنانا چاہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کورونا کے علاج کی سہولیات کو بہتر بنانا چاہتے ہیں، کراچی کا حق ہے یہاں مریضوں کو علاج کی سہولیات ملیں۔
وزیر برائے منصوبہ بندی نے کہا کہ وفاقی حکومت اس میں بھرپور تعاون فراہم کرے گا، آکسیجن سپلائی سمیت دیگر سہولیات کو بھی بہتر بنائیں گے۔
عباسی شہید اسپتال کے دورے کے دوران تنخواہوں سے محروم ڈاکٹروں نے اسد عمر کے سامنے اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا اور اپنے مطالبات پیش کئے۔