• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الجزائر کے سابق وزیر کا دوران حراست کورونا سے انتقال

شمالی افریقا کے ملک الجزائر کے سابق وزیر دوران حراست کورونا وائرس سے انتقال کرگئے۔

عرب میڈیا کے مطابق سابق وزیر موسیٰ بن حمادی گزشتہ رات دارالحکومت الجزائر سٹی کے ایک اسپتال میں کورونا سے انتقال کر گئے۔

سابق وزیر معزول صدر عبدالعزیز بوتفلیقہ کی حکومت میں شامل تھے۔

وہ سابقہ دور میں پوسٹ، ٹیکنالوجی، انفارمیشن اور کمیونیکشنز کے وزیر رہ چکے تھے۔

الجزائر کی موجودہ حکومت نے ستمبر 2019 میں بدعنوانی کے الزام میں سابق وزیر کو حراست میں لے لیا تھا۔

مقامی عدالت نے سابق وزیر کی جانب سے رہائی کی درخواست کو نمٹانے کے لیے آئندہ منگل کی تاریخ مقرر کی تھی۔

تازہ ترین