• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ، کے پی اور گلگت میں آندھی، گرج چمک کے ساتھ بارش

سندھ، خیبر پختونخوا اور گلگت بلستان میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ دوسری طرف ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔

سب سے زیادہ درجہ حرارت تربت میں 46 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

پشاور میں پارا 41، کراچی میں39، اسلام آباد اور کوئٹہ میں 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچا۔

لاہور میں درجہ حرارت 37، جموں میں 35، سری نگر میں 32 اور لیہہ میں 20 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہا۔

دوسری جانب مون سون کی بارش والا سسٹم اومان کے ساحل کی جانب بڑھ گیا، کراچی میں فی الحال بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بارش برسانے والا سسٹم کمزور پڑ گیا ہے، اور اومان کے ساحل کی جانب بڑھ گیا ہے۔

کل دوپہر سے سمندری ہوائیں بحال ہونے کا امکان ہے۔ اس کے بعد مطلع ابر آلود صبح اور رات میں بوندا باندی کا امکان رہے گا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ درجہ حرارت بھی 36ڈگری پر آنے کا امکان ہے، جبکہ 24 اور 25 مئی کے دوران ایک اور سسٹم بنتا نظر آرہا ہے۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات نے 20 سے 22 جولائی کے دوران دریائے چناب، راوی اور ستلج کے اکثر بالائی علاقوں میں بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔ ان بارشوں کے نتیجے میں دریاؤں میں پانی کا بہاؤ بڑھ جائے گا۔

تازہ ترین