اسلام آباد(نمائندہ جنگ) سپریم کورٹ نے’’کورونا وائرس کے پھیلائو کے سدباب کے حوالے سے از خود نوٹس‘‘ کیس سماعت کیلئے مقرر کردیا ہے۔ چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں جسٹس مشیر عالم، جسٹس عمر عطا بندیال ،جسٹس اعجا زالاحسن اور جسٹس مظہر عالم میاں خیل پر مشتمل پانچ رکنی لارجر بنچ منگل 21جولائی کو کیس کی سماعت کریگا۔ اس حوالے سے ہفتہ کے روز حکومت پنجاب نے پیشرفت رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرادی ہے۔