اسلام آباد( اے ایف پی) اسلام آباد ہائی کورٹ نے اسلام آباد کے چڑیا گھرکےبیمار، تنہا اور عدم توجہی کے شکا رہاتھی کو کمبوڈیا کے جنگل میں آزاد کرنے کا حکم دیا ہے۔ عدالت نے ریمارکس میں کہا کہ انسان کا کام کمزور پر جبر کرنا نہیں اس کی مدد کرنا ہے، مذکورہ ہاتھی بین الاقوامی این جی اوز اور دیگر انجمنوں کا مرکز نگاہ اس وقت بنا جب ذہنی بیماری کی وجہ سے ہاتھی کو لوہے کی زنجیروں سے باندھ کر رکھا گیا تھا جس کے بعد ایک مہم میں چار لاکھ افراد نے دستخطی مہم میں حصہ لیا تھا ۔