• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آزاد کشمیر، گلگت بلتستان کا اسٹیٹس تبدیل نہیں کرنے دینگے، سراج الحق

لاہور (نیوزرپورٹر، نمائندہ خصوصی) امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ میں حکمرانوں کو خبردار کرنا چاہتاہوں کہ نئی ترامیم کےذریعے آزادکشمیر اور گلگت بلتستان کا سٹیٹس تبدیل کرنے کی کوشش خطرناک ہوگی ، ہم ایسی کسی کوشش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے، اس طرح کا کوئی اقدام ہمارے لیے قابل قبول نہیں ہوگا، نریندرمودی نے دفعہ 370اور 35Aختم کر کے جو کام کیا اس طرح کا اقدام یہاں نہیں ہونا چاہئے۔ بھارت مقبوضہ کشمیر میں مسلم اکثریتی آبادی کو اقلیت میں تبدیل کرکے اسلام آباد کے خلاف حکمت عملی بنا رہا ہے ،پاک فوج سے عوام اس لیے محبت کرتے ہیں کہ وہ کشمیر کی آزادی اور ملک کی سرحدوں کی محافظ ہے ۔
تازہ ترین