• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کشمیر میں غیر مسلح لوگ پاکستان کیلئے لڑ رہے ہیں، مسعود خان

صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان نے یوم الحاق پاکستان کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری قوم دنیا کی بہادر ترین قوم ہے۔

اسلام آباد میں منعقدہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صدر آزاد کشمیر مسعود خان نے مزید کہا کہ جموں کشمیر میں غیر مسلح لوگ پاکستان کے لیے لڑ رہے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ کشمیریوں نے 200 سال سے ہتھیار نہیں ڈالے، کشمیریوں کو جب تک آزادی نہیں مل جاتی تب تک جدوجہد کرتے رہیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ میں ضرور جانا چاہیے لیکن نظام ایسا ہے کہ وہاں سے انصاف نہیں ملے گا۔

مسعود خان نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کی آزادی کے لیے عالمی قوتوں کا ساتھ ہونا ضروری ہے۔

صدر آزاد کشمیر نے یہ بھی کہا کہ جب تک ہم اپنی تقدیر خود نہیں بدلنا چاہیں گے تب تک مقبوضہ کشمیر آزاد نہیں ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر کو بچانے کا مطلب پاکستان کو بچانا ہے۔

سردار مسعود خان نے یہ بھی کہا کہ 5 اگست کے بعد سے صورتحال بدل چکی ہے۔

تازہ ترین