اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزارت توانائی کے ترجمان نے سندھ حکومت بجلی چوروں کے خلاف کارروائیوں میں تعاون نہیں کرتی جبکہ بعض کیسز میں بااثر افراد کی پشت پناہی کی۔ ترجمان وزارت توانائی نے سندھ حکومت کے وزیر توانائی امتیاز شیخ کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت نے مشترکہ ملکی مفادات کو سیاست کی نذر کیا۔ترجمان وزارت توانائی نے کہا کہ سندھ حکومت کا بجلی چوروں کے خلاف کارروائیوں میں کوئی تعاون دستیاب نہیں ہے۔ان کا کہنا تھا کہ بعض کیسزمیں سندھ حکومت نے بااثر افراد کے خلاف بجلی چوری کی کارروئیوں پر ان کی پشت پناہی کی۔