اسلام آباد(این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی کا اجلاس (کل) منگل کو طلب کرلیا گیا ۔پارلیمنٹ ہائوس میں ہونے والے اجلاس میں میاں شہباز شریف نے مشترکہ اجلاس طلب کیا تاہم انکی شرکت کا امکان نہیں۔ذرائع کے مطابق اجلاس کی صدارت خواجہ محمد آصف اور چیئرمین مسلم لیگ ن راجہ ظفر الحق کرینگے۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں اراکین کے خدشات اور تحفظات پر بات چیت ہوگی، اجلاس میں ووٹ کو عزت دو تحریک سے متعلق غور کیا جائیگا۔ذرائع کے مطابق پارلیمان کے اندر اپوزیشن کی کارکردگی پر اراکین کی رائے لی جائے گی، خواجہ اصف پارٹی قیادت کا پیغام اراکین کو پہنچائیں گے۔ذرائع مسلم لیگ (ن )مطابق لیگی اراکین قومی اسمبلی و سینیٹ کے اعزاز میں ظہرانہ کا بھی اہتمام ہوگا، مشترکہ پارلیمانی پارٹی کا اجلاس اس قبل شہباز شریف کی عدالت میں پیشی کے باعث موخر ہوا تھا۔