• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بی ایم سی گرلز ہاسٹل میں بجلی /گیس کی بندش افسوسناک ہے‘غلام نبی مری

کوئٹہ ( آن لائن )بی این پی کی مرکزی کمیٹی کے ممبر غلام نبی مری نے بی ایم سی بحالی تحریک کے شرکاءڈاکٹر الیاس بلوچ، ملازمین، طلبا کی گرفتاری اور وڈھ میں تاجرنانک چند کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ9ماہ سے بی ایم سی بحالی کے شرکاء اپنے حقوق کیلئے احتجاج کررہے ہیں حکومت کی متعددبار یقین دہانیوں کے باوجود وعدوں پر عمل نہیں ہورہا حالانکہ ہائیکورٹ نے بھی ان کے مسائل کوجائز قرار دیا ہے انہوں نے کہاکہ 2017 ءمیں خود کو نام نہاد قوم دوست کہنے والوں نے18ویں ترمیم کے باوجود تعلیمی اداروں کااختیار گورنر کو دیا جو ہائیرایجوکیشن کمیشن کے معاملات چلارہے ہیں انہوں نے کہا کہ بی ایم سی گرلز ہاسٹل میں رہائش پذیر طالبات کیلئے گیس اوربجلی بند کردی گئی انہوں نے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر ایکٹ میں ترمیم کرکے معاملات صوبے کے حوالے کیے جائیں۔
تازہ ترین