• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میڈیا کا گلا دبانا حکومت کا ہتھکنڈا ہے، قمر زمان کائرہ


پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ میڈیا کا گلا دبانا حکومت کا ہتھکنڈا ہے۔

لاہور میں اپوزیشن کی دو بڑی جماعتوں مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کی مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران قمر زمان کائرہ نے کہا کہ میڈیا کے لوگوں کو مفروضوں پر مبنی اور غلط کیسز بناکر جیلوں میں ڈال دیا جاتا ہے اور شنوائی بھی نہیں ہوتی۔

قمر زمان کائرہ نے مزید کہاکہ جنگ اور جیو کے ایڈیٹرانچیف میر شکیل الرحمٰن کو جیل میں 4،5 ماہ ہوگئے ہیں، ان پر کیس کیا ہے؟

پی پی رہنما نے میر شکیل الرحمٰن کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا اور نیب پر زور دیا کہ وہ خود کو غیر جانبدار ادارہ ثابت کرنے کی کوشش کرے۔

تازہ ترین