• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا اقدامات: گلگت بلتستان کے 80 فیصد عوام حکومت سے خوش


عالمگیر وبا کورونا وائرس کو قابو کرنے کے لیے سب سے بہتر اقدامات گلگت بلتستان کی حکومت نے کیے، جس پر وہاں کے 80 فیصد افراد نے اطمینان کا اظہار کردیا۔

ہیومن رائٹس کمیشن پاکستان کی جانب سے مختلف حکومتوں کی جانب سے کورونا اقدامات پر رائے لینے کے لیے سروے کیا گیا۔

اس سروے میں انکشاف ہوا کہ گلگت بلتستان کے عوام اپنی حکومت کے اقدامات سے مطمئن جبکہ بلوچستان کے لوگ اپنی حکومت کے اقدامات سے ناخوش ہیں۔ 

گلگت بلتستان کے 80 فیصد عوام اپنی حکومت سے خوش ہیں تو آزاد جموں و کشمیر کے 73 فیصد عوام کورونا وبا کے دوران حکومتی اقدامات سے مطمئن ہیں۔

اسلام آباد کے 68 فیصد باسی وفاقی حکومت کے اقدامات سے مطمئن دکھائی دیتے ہیں۔

کورونا وبا کے دوران سب سے متحرک دکھائی دینے والی سندھ حکومت کے اقدامات سے سندھ کے 56 فیصد عوام مطمئن ہیں۔

پنجاب کی صوبائی حکومت 42 فیصد افراد کو اقدامات سے مطمئن کرپائی جبکہ خیبرپختونخوا کی صوبائی حکومت کورونا وائرس کیخلاف اقدامات سے 29 فیصد کو مطمئن کرنے میں کامیاب ہوئی۔

ہیومن رائٹس کمیشن پاکستان کے اس سروے کے مطابق بلوچستان کے صرف 14 فیصد افراد ہی اپنی حکومت کے اقدامات سے مطمئن ہیں۔

تازہ ترین