• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حمزہ شہباز سیاسی انتقام سے مرعوب نہیں ہوں گے، ن لیگ

لاہور(خصوصی نمائندہ) مسلم لیگ ن لاہورکے صدرو رکن قومی اسمبلی محمد پرویز ملک و جنرل سیکرٹری لاہور خواجہ عمران نذیر ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات عامر خان نے کہا ہے کہ تبدیلی سرکار کا منفی اور انتقامی رویہ نہ بدلہ تو ملکی معیشت آئی سی یوسے باہرنہیں آپائیگی۔ ن لیگی قیادت میاں نوازشریف،میاں شہبازشریف،مریم نواز،میاں حمزہ شہباز نے قیدوبند کے باوجود پرویزی آمریت کوشکست دی تھی،نیازی کے سیاسی انتقام سے بھی مرعوب نہیں ہوں گے، مالی اور اخلاقی کرپشن عروج پر ہے۔ نااہل حکمرانوں سے استدعا ہے کہ وہ سیاست کی آڑ میں معاشرے کے اندر نفرت کابیج نہ بوئیں۔۔ان خیالات کا اظہارگذشتہ روزانہوں نے پارٹی آفس میں ارکان اسمبلی رہنماؤں وکارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ارکان اسمبلی چوہدری شہباز،غزالی سلیم بٹ،اظہر فاروقی،تنویر ضیا بٹ،عبدالمجید چن نمبردار سمیت دیر بھی موجودتھے۔ انہوں نے کہا کہ معاشی بحران سر چڑھ کر بولنے لگا ہے رہی سہی کسر کورونا وائرس نے نکال دی ہے، ملک کی معیشت دیوالیہ کی طرف بڑھ رہی ہے اگر اس تنزلی کو نہ روکا تو ایک یا دو سال بعدہمیں بہت نقصان اٹھانا پڑے گا ۔
تازہ ترین