• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چمن کے عوام مایوس نہ ہوں ان کا مسئلہ حل کردیا جائے گا،نعیم بازئی

کو ئٹہ(خ ن)عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی مشیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ملک نعیم خان بازئی نے کہا ہے کہ چمن بارڈر کے مسئلے پر اے این پی کے صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی نے بلوچستان اسمبلی میں تحریک جمع کرائی ہے جو کہ بحث کے لیے منظور ہوچکی ہے اور پارلیمانی کمیٹی نے بھی اس مسئلے پر وزیراعلیٰ جام کمال خان کو رپورٹ پیش کردی ہے جس پر عوام کے مفاد میں جلد فیصلے کی توقع ہے۔ انہوں نے کہا کہ جمعہ کو ہونے والے سیشن میں اپوزیشن ارکان کی جانب سے بھی تحریک کی حمایت کی امید تھی لیکن کورم پورا نہ ہونے پر اجلاس ملتوی ہوا۔انہوں نے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی خدائی خدمت گار پارٹی ہے اور بلوچستان کے مسائل سے بخوبی واقف ہے اسی لیے چمن میں پاک افغان بارڈر کے مسئلے کے حل کے لیےکوشاں ہیں اور چمن کے عوام کو یہ باور کرانا چاہتا ہوں کہ ان کے منتخب نمائندے موجود ہیں مایوس نہ ہوں موجودہ صوبائی حکومت وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی قیادت میں صوبے کے مسائل حل کرنے کے لیے دن رات کوشاں ہیں۔ 
تازہ ترین