ملتان(سٹاف رپورٹر) مارکیٹ کمیٹی نے مالی سال 21-2020 کے لئے فاضل بجٹ کی منظوری دے دی ہے۔کمیٹی کی آمدنی کا تخمینہ18 کروڑ92 لاکھ70ہزار روپے لگایا گیا ہے جبکہ کل اخراجات کا تخمینہ 17کروڑ 79لاکھ 73ہزار روپے لگایا گیا ہے۔غلہ منڈی اور سبزی منڈی میں ترقیاتی منصوبوں کے لئے6کروڑ12لاکھ روپے مختص کئے گئے ہیں اور مارکیٹ کمیٹی کے ملازمین اور پنشنر کی تنخواہوں کے لئے6کروڑ59 لاکھ61ہزار روپے رکھے گئے ہیں۔بجٹ کی حتمی منظوری حاصل کرنے کیلئے کیس ڈائریکٹرجنرل پامرا (PAMRA) لاہور کو ارسال کر دیا گیا ہے۔ چیئرمین مارکیٹ کمیٹی اکرم چاون نے بجٹ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ غلہ منڈی میں سیوریج کے نظام کی اصلاح کی جائے گی ۔