• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیپرا میں سکھر الیکٹرک کی لوڈشیڈنگ پر سماعت

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) میں سکھر الیکٹرک پاور کمپنی کے علاقوں میں لوڈ شیڈنگ پر سماعت ہوئی ۔

نیپرا میں سماعت کے دوران چیف ایگزیکٹیو آفیسر سکھر الیکٹرک پاور کمپنی (سیپکو) کی جانب سے کہا گیا کہ کوشش ہے کہ سکھر میں لوڈ شیڈنگ ختم ہو، سیپکو کے دیہی علاقوں سے بل نہ ملنا اور کُنڈا سسٹم بڑے مسائل ہیں ۔

سی ای او سیپکو نے کہا ہے کہ نقصانات کے حساب سے بارہ گھنٹے تک لوڈ شیڈنگ کر تے ہیں۔

سی ای اوسیپکو سے چییرمین نیپرا کی جانب سے سوال کیا گیا کہ آپ پوری بجلی سسٹم سے کیوں نہیں لیتے؟

جس کے جواب میں سی ای اوسیپکو کا کہنا تھا کہ ہم زیادہ نقصان والے فیڈر پر زیادہ لوڈ شیڈنگ کرتے ہیں، ہم بجلی چوری کے لگے کُنڈے اتار کر آتے ہیں جو پھر لگ جاتے ہیں اور بجلی چوروں کے خلاف ایف آئی آر درج نہیں ہوتی۔

سی ای او سیپکو کے اس مؤقف پر وزیر توانائی برائے سندھ امتیاز شیخ نے پوچھا کہ مجھے بتائیں کس تھانے میں گئے جہاں بجلی چوری کی ایف آئی آر درج نہیں ہوئی، ہمیں بجلی چوروں کی لسٹ دیں، ایف آئی آر اندراج میں بھر پور تعاون کریں گے۔

تازہ ترین