مشیرخزانہ حفیظ شیخ کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس کل ہوگا۔ اجلاس میں تین نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق سرکاری اداروں، این سی اوسی کے اسٹیک ہولڈرز کے لیے موبائل ایپ سسٹم لگانے پر غور ہوگا۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ اجلاس میں تمباکو کی کم از کم بنیادی قیمت مقرر کیے جانےکی منظوری دی جائےگی۔
اجلاس میں بلوچستان میں کان کنی کی معاونت کی سمری پر بھی غور کیاجائےگا۔
ذرائع نے بتایا کہ بلوچستان منرل ایکسپلوریشن کمپنی لمٹیڈ کے قیام پر غور کیا جائے گا۔