• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چمن بارڈر بندش ،مسائل کےحل کیلئے ارکان پارلیمنٹ کا اجلاس آج طلب

اسلام آباد(عاصم یاسین) اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے چمن بارڈر کی بندش کی وجہ سے پیدا ہونےوالے مسائل کے حل کیلئے مزید تبادلہ خیال کی خاطرارکان پارلیمنٹ کا اجلاس آج (بدھ) طلب کرلیا۔اسپیکر پہلے ہی چمن اور آس پاس کے تاجروں اور عام لوگوں کو درپیش مسئلہ پر اپنی گہری تشویش کا اظہار کر چکے ہیں،اس تناظر میں گزشتہ ہفتے پارلیمنٹ ہاؤس میں ایک ہنگامی اجلاس بھی منعقد کیا گیا تھا جس میں متعلقہ صوبائی اور وفاقی پارلیمنٹیرینز اور عہدیداروں نے شرکت کی تھی،اسپیکر نے چمن بارڈر اور اس کے آس پاس مظاہرین کی طرف سےاٹھائے گئےمسائل کو فوری طور پر حل کرنے کی ضرورت پر زور دیا تھا۔

تازہ ترین