راولپنڈی(سٹاف رپورٹر ) سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی نے مری روڈ پر ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے لیے کمیٹی چوک سے وارث خان سٹاپ تک دونوں جانب سڑک پر گاڑی یا موٹر سائیکل کی پارکنگ پر پابندی عائد کر دی ۔ مری روڈ پر پارکنگ اور تجاوزات کے خلاف ایکشن لینے کے لیے46 وارڈنز، 4جونیئر وارڈنز ، لفٹر سٹاف،2 انسپکٹرز اور2 ڈی ایس پیز کی سپیشل ڈیوٹیاں لگا دی گئی ہیں،اس حوالے سے چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی ایس ایس پی شعیب خرم جانباز نے بتایا کہ مری روڈ پر گنجائش سے کہیں زیادہ اور خاص طور پر دفتر ی اور شام کے اوقات میں ٹریفک کی موومنٹ بہت زیادہ رہتی ہے لہذاء ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے لیے مری روڈ پر کمیٹی چوک سے وارث خان سٹاپ تک دونوں جانب کسی بھی قسم کی پارکنگ پر مکمل پابندی لگا دی گئی ہے۔