ملتان (سٹاف رپورٹر) تحریک صوبہ ملتان کے مرکزی چیئرمین راؤ عبدالقیوم شاہین،مرکزی سیکرٹری جنرل رکن الدین ملتانی اورمرکزی سیکرٹری اطلاعات راؤ محمد عارف رضوی نے ممبر قومی اسمبلی احمد حسن ڈیہڑ کو اپنی ماں دھرتی کیلئے بھرپور جدوجہد کرنے پر ”فرزندملتان“ ایوارڈ پیش کیا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے احمد حسن ڈیہڑ نے کہا کہ میں اپنے خون کے آخری قطرے تک دھرتی ماں کے حق کی خاطر لڑتا رہوں گا۔اس دھرتی کے باسیوں نے مجھے جس محبت سے نوازا ہے وہ مجھ پر قرض ہے ۔اس موقع پر رانا جنگ شیر علی،بابر چوہدری،رانا ناصر گل،نذرعباس لدھیانہ اوردیگر موجود تھے۔