مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے سماجی ادارے دارالسکون کی بانی سسٹر رتھ لوئس کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا ہے۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ سسٹر رتھ لوئس نے اپنی عمر خصوصی بچوں کی خدمت میں بسر کی۔
انہوں نے کہا کہ سسٹر رتھ لوئس مدر ٹریسا کے روشن راستے پر کاربند رہیں، ان کی گراں قدر خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔