• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ: میٹرک اور انٹر کے طالب علموں کو پروموٹ کردیا گیا

بلوچستان بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نے میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے طالب علموں کو اگلے گریڈ میں پروموٹ کردیا۔

کوئٹہ میں طلبا و طالبات کو نویں سے10ویں اور11ویں سے 12ویں جماعت میں پروموٹ کرنے کا پروموشن نوٹی فیکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

طالب علموں کو پروموٹ کرنے کا فیصلہ کورونا کی صورتحال کی وجہ سے کیا گیا ہے، نوٹیفکیشن کے مطابق 10 ویں اور12 ویں جماعت کے پروموٹ ہونے والے طالب علم اگلے سال جامع امتحان نہیں دیں گے۔

10ویں اور 12ویں جماعت کےطالب علموں کونویں اور11ویں جماعت کے امتحان میں حاصل کردہ جتنے نمبر ملیں گے۔

نوٹی فیکیشن میں کہا گیا ہے کہ نویں اور 11ویں جماعت کے امتحان میں پاس طلباء کو اضافی تین فیصد نمبر بھی ملیں گے، گیارہویں جماعت کے رزلٹ سے غیر مطمئن طلباء کو بہتری کے لیے خصوصی امتحان دینا ہوگا۔

اس کے علاوہ نویں اور گیارہویں جماعت کے 40 فیصد مضامین میں فیل ہونے والوں کو بھی خصوصی امتحان کی اجازت ہوگی۔ 

تازہ ترین