• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چمن بارڈر پر کنٹینرز، ٹرکوں، آئل ٹینکرز کی آمدروفت بحال


چمن بارڈر پر کنٹینرز، ٹرکوں اور آئل ٹینکرز کی آمد و رفت کا سلسلہ بحال ہوگیا۔

چمن بارڈر پر ایک ماہ سے زائد عرصے سے پھنسے مال بردار اور خالی کنٹینرز، ٹرک اور آئل ٹینکرز کی آمد و رفت بحال ہوگئی ہے۔

بارڈر پر تاجر اتحاد کا دھرنا کئی ہفتوں سے جاری تھا، مظاہرین کے دھرنے کا مقام مرکزی شاہراہ سے بدلنے کے باعث آمد رفت کی بحالی ممکن ہوسکی ہے۔

مظاہرین کی جانب سے دھرنے کا مقام مرکزی شاہراہ سے تبدیل کرکے سنگل ٹریک پر کرنے کے بعد گاڑیاں اپنی اپنی منزل کی طرف روانہ ہوگئیں۔

تازہ ترین