اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ نے ساہیوال اور پیراں غائب ریفرنس میں راجہ پرویز اشرف کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں ساہیوال اور پیراں غائب ریفرنس میں راجہ پرویز اشرف کی بریت کے خلاف نیب کی اپیل پر جسٹس عامر فاروق،جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب پر مشتمل بینچ نے سماعت کی ۔