ملتان(سٹاف رپورٹر )سی ای او ہیلتھ ملتان کی تعیناتی متنازع ہونے کے سبب دفتری و محکمانہ امور بری طرح متاثر، صوبائی نائب صدر پی ایم اے پروفیسر ڈاکٹر عباس نقوی نے کہا ہے کہ کبھی ایک تو کبھی دوسرا افسر سی ای او ہیلتھ ہونے کا دعویدار بن جاتا ہے۔کسی کو دفتر سے متعلقہ ریکارڈ نہیں ملتا تو کبھی اے سی آرز،سروس بک کی تکمیل، ریٹائرمنٹ کے کاغذات مکمل کروانے،رخصت اور دیگر معاملات کے لئے ڈاکٹر اور ملازمین دھکے کھارہے ہیں۔