ایف آئی اے نے گوجرانوالہ کے علاقےشیرانوالہ باغ کے قریب واقع نجی بینک کے مینجر کو تین کروڑ روپے خورد برد کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا ہے۔
ایف آئی اے کے مطابق ملزم پر شہریوں کی تین کروڑ روپے کی رقم کے خوردبرد کرنے کے الزام ہے، ملزم جعلی پے آرڈر سے خود ہی رقم نکال لیتا تھا۔
ملزم ان افراد کے اکاؤنٹ سے رقم نکالتا تھا جو موبائل الرٹ میسج کی سہولت استعمال نہیں کرتے تھے۔
بینک انتظامیہ کی مدعیت میں ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔