رہنما سکھ برادری سردار جسبیر سنگھ کے مطابق کوئٹہ میں قدیم گردوارہ مکمل بحال کردیا گیا جس کے بعد گردوارے میں مذہبی رسومات اور عبادات کا سلسلہ جاری ہے۔
سردار جسبیر سنگھ نے کہا کہ 200 سال قدیم گردوارہ تقریبا چھ ماہ قبل سکھ برادری کےحوالے کیا گیا تھا ۔اُنہوں نے کہا کہ سکھ براردی گردوارہ کی مکمل بحالی سے بہت خوش ہے۔
رہنما سکھ برادری سردار جسبیر سنگھ کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں آباد سکھوں کے لیےکوئٹہ کے گردوارے کی بہت اہمیت ہے۔
واضح رہے کہ گردوارہ ’سری گرو سنگھ سبھا‘ شہر کے وسطی علاقے مسجد روڈ پر واقع ہے، قیام پاکستان کے بعد سکھوں کی نقل مکانی کے بعد گردوارے کو عمارت میں تبدیل کیا گیا تھا جبکہ گزشتہ سال حکومت نے گردوارہ کی عمارت سے اسکول منتقل کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔